Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 18 - يُوسُف - Page - Juz 12
﴿وَجَآءُو عَلَىٰ قَمِيصِهِۦ بِدَمٖ كَذِبٖۚ قَالَ بَلۡ سَوَّلَتۡ لَكُمۡ أَنفُسُكُمۡ أَمۡرٗاۖ فَصَبۡرٞ جَمِيلٞۖ وَٱللَّهُ ٱلۡمُسۡتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ ﴾
[يُوسُف: 18]
﴿وجاءوا على قميصه بدم كذب قال بل سولت لكم أنفسكم أمرا فصبر﴾ [يُوسُف: 18]
Abul Ala Maududi Aur woh Yusuf ke kamees (shirt) par jhoot moot ka khoon laga kar lay aaye thay. Yeh sunkar unke baap ne kaha “balke tumhare nafs ne tumhare liye ek baday kaam ko aasaan bana diya. Accha sabr karunga aur bakhubi karunga. Jo baat tum bana rahey ho uspar Allah hi se madad maangi jaa sakti hai.” |
Ahmed Ali اور اسی کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا لائے اس نے کہا نہیں بلکہ تم نے دل سے ایک بات بنائی ہے اب صبر ہی بہتر ہے اورالله ہی سے مدد مانگتا ہوں اس بات پر جو تم بیان کر تے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا لہو بھی لگا لائے۔ یعقوب نے کہا (کہ حقیقت حال یوں نہیں ہے) بلکہ تم اپنے دل سے (یہ) بات بنا لائے ہو۔ اچھا صبر (کہ وہی) خوب (ہے) اور جو تم بیان کرتے ہو اس کے بارے میں خدا ہی سے مدد مطلوب ہے |
Mahmood Ul Hassan اور لائے اس کے کرتے پر لہو لگا کر جھوٹ [۲۴] بولا یہ ہر گز نہیں بلکہ بنا دی ہے تم کو تمہارے جیوں نےایک بات اب صبر ہی بہتر ہے اور اللہ ہی سے مدد مانگتا ہوں اس بات پر جو تم ظاہر کرتے ہو [۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور وہ اس (یوسف (ع)) کے کُرتے پر جھوٹا خون لگا کر لائے۔ آپ (ع) نے کہا (یہ جھوٹ ہے) بلکہ تمہارے نفسوں نے (اپنے بچاؤ کیلئے) یہ بات گھڑ کر تمہیں خوشنما دکھا دی ہے (بہرحال اس سانحہ پر) صبر کرنا ہی بہتر ہے اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اس سلسلہ میں اللہ ہی سے مدد مانگی جا سکتی ہے۔ |