Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 83 - يُوسُف - Page - Juz 13
﴿قَالَ بَلۡ سَوَّلَتۡ لَكُمۡ أَنفُسُكُمۡ أَمۡرٗاۖ فَصَبۡرٞ جَمِيلٌۖ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَأۡتِيَنِي بِهِمۡ جَمِيعًاۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[يُوسُف: 83]
﴿قال بل سولت لكم أنفسكم أمرا فصبر جميل عسى الله أن يأتيني﴾ [يُوسُف: 83]
Abul Ala Maududi Baap ne yeh daastan sun kar kaha “ dar-asal tumahre nafs ne tumhare liye ek aur badi baat ko sahal(aasaan) bana diya. Accha ispar bhi sabr karunga aur bakhubi karunga. Kya baeed hai ke Allah un sab ko mujhse laa milaye, woh sab kuch jaanta hai aur uske sab kaam hikmat par mabni hain.” |
Ahmed Ali کہا بلکہ تم نے دل سے ایک بات بنا لی ہے اب صبر ہی بہتر ہے الله سے امید ہے کہ شاید الله ان سب کو میرے پاس لے آئے وہی جاننے والا حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (جب انہوں نے یہ بات یعقوب سے آ کر کہی تو) انہوں نے کہا کہ (حقیقت یوں نہیں ہے) بلکہ یہ بات تم نے اپنے دل سے بنالی ہے تو صبر ہی بہتر ہے۔ عجب نہیں کہ خدا ان سب کو میرے پاس لے آئے۔ بےشک وہ دانا (اور) حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan بولا کوئی نہیں بنالی ہے تمہارے جی نے ایک بات اب صبر ہی بہتر (کام آئے ، بن پڑے) ہے شاید اللہ لے آئے میرے پاس ان سب کو وہی ہے خبردار حکمتوں والا [۱۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi آپ (ع) نے (یہ قصہ سن کر) کہا (ایسا نہیں ہے) بلکہ تمہارے نفسوں نے یہ بات تمہارے لئے گھڑ لی ہے (اور خوشنما کرکے سجھائی ہے) تو اب (میرے لئے) صبرِ جمیل ہی اولیٰ ہے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو میرے پاس لائے گا بے شک وہ بڑا علم والا، بڑا حکمت والا ہے۔ |