Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 96 - يُوسُف - Page - Juz 13
﴿فَلَمَّآ أَن جَآءَ ٱلۡبَشِيرُ أَلۡقَىٰهُ عَلَىٰ وَجۡهِهِۦ فَٱرۡتَدَّ بَصِيرٗاۖ قَالَ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ إِنِّيٓ أَعۡلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعۡلَمُونَ ﴾
[يُوسُف: 96]
﴿فلما أن جاء البشير ألقاه على وجهه فارتد بصيرا قال ألم أقل﴾ [يُوسُف: 96]
Abul Ala Maududi Phir jab khush-khabri laney wala aaya to usne Yusuf ka kamees Yaqub ke mooh par daal diya aur yakayak uski binayi oad kar aayi (sight carne back to him) . Tab usne kaha “main tumse kehta na tha main Allah ki taraf se woh kuch jaanta hoon jo tum nahin jantey.” |
Ahmed Ali پھر جب خوشخبری دینے والا آیا اس نے وہ کرتہ اس کے منہ پر ڈال دیا تو بینا ہو گیا کہا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ میں الله کی طرف سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے |
Fateh Muhammad Jalandhry جب خوشخبری دینے والا آ پہنچا تو کرتہ یعقوب کے منہ پر ڈال دیا اور وہ بینا ہو گئے (اور بیٹوں سے) کہنے لگے کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے |
Mahmood Ul Hassan پھر جب پہنچا خوشخبری والا ڈالا اس نے وہ کرتا اس کے منہ پر پھر لوٹ کر ہو گیا دیکھنے والا [۱۳۷] بولا میں نے نہ کہا تھا تم کو کہ میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے [۱۳۸] |
Muhammad Hussain Najafi پھر جب خوشخبری دینے والا آیا (اور) وہ قمیص ان کے چہرہ پر ڈالی تو وہ فوراً بینا ہوگئے اور کہا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ |