×

جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی ہے اُن 13:18 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ar-Ra‘d ⮕ (13:18) ayat 18 in Urdu

13:18 Surah Ar-Ra‘d ayat 18 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 18 - الرَّعد - Page - Juz 13

﴿لِلَّذِينَ ٱسۡتَجَابُواْ لِرَبِّهِمُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ وَٱلَّذِينَ لَمۡ يَسۡتَجِيبُواْ لَهُۥ لَوۡ أَنَّ لَهُم مَّا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا وَمِثۡلَهُۥ مَعَهُۥ لَٱفۡتَدَوۡاْ بِهِۦٓۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ سُوٓءُ ٱلۡحِسَابِ وَمَأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمِهَادُ ﴾
[الرَّعد: 18]

جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی ہے اُن کے لیے بھلائی ہے اور جنہوں نے اسے قبول نہ کیا وہ اگر زمین کی ساری دولت کے بھی مالک ہوں اور اتنی ہی اور فراہم کر لیں تو وہ خدا کی پکڑ سے بچنے کے لیے اس سب کو فدیہ میں دے ڈالنے پر تیا ر ہو جائیں گے یہ وہ لوگ ہیں جن سے بری طرح حساب لیا جائے گا اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے، بہت ہی برا ٹھکانا

❮ Previous Next ❯

ترجمة: للذين استجابوا لربهم الحسنى والذين لم يستجيبوا له لو أن لهم ما, باللغة الأوردية

﴿للذين استجابوا لربهم الحسنى والذين لم يستجيبوا له لو أن لهم ما﴾ [الرَّعد: 18]

Abul Ala Maududi
Jin logon ne apne Rubb ki dawat qabool karli hai unke liye bhalayi hai. Aur jinhon ne isey qabool na kiya woh agar zameen ki saari daulat ke bhi maalik hon aur utni hi aur faraham karlein to woh khuda ki pakad se bachne ke liye is sab ko fidiya (ransom) mein de daalne par tayyar ho jayenge. Yeh woh log hain jinsey buri tarah hisaab liya jayega, aur unka thikana jahannum hai, bahut hi bura thikana
Ahmed Ali
جنہو ں نے اپنے رب کا حکم مانا ان کے واسطے بھلائی ہے اور جنہوں نے اس کا حکم نہ مانا اگر ان کے پاس سارا ہو جو کچھ زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اتنا ہی او رہو تو سب جرمانہ میں دینا قبول کریں گے ان لوگو ں کے لیے برا حساب ہے اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اوروہ برا ٹھکانا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
جن لوگوں نے خدا کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہوگی۔ اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات کے) بدلے میں صرف کرڈالیں (مگر نجات کہاں؟) ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہوگا۔ اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے۔ اور وہ بری جگہ ہے
Mahmood Ul Hassan
جنہوں نے مانا اپنے رب کا حکم ان کے واسطے بھلائی ہے [۳۱] اور جنہوں نے اس کا حکم نہ مانا اگر انکے پاس ہو جو کچھ کہ زمین میں ہے سارا اور اتنا ہی اس کےساتھ اور تو سب دیویں (دے ڈالیں) اپنے بدلہ میں [۳۲] ان لوگوں کے لئے ہے برا حساب [۳۳] اور ٹھکانا ان کا دوزخ ہے اور وہ بری (برا بچھونا ہے) آرام کی جگہ ہے
Muhammad Hussain Najafi
جن لوگوں نے اپنے پروردگار کی دعوت پر لبیک کہا (اسے قبول کیا) ان کے لئے بھلائی (ہی بھلائی) ہے اور جنہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔ تو اگر ان کو روئے زمین کی سب دولت مل جائے اور اس کے ساتھ اتنی ہی اور ان کے اختیار میں آجائے تو یہ لوگ اسے اپنے بدلے (عذاب سے بچنے کے لیے) بطور فدیہ دے دیں۔ یہی لوگ ہیں جن کا سخت حساب ہوگا۔ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور (وہ) کیا ہی برا ٹھکانا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek