Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 33 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿أَفَمَنۡ هُوَ قَآئِمٌ عَلَىٰ كُلِّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡۗ وَجَعَلُواْ لِلَّهِ شُرَكَآءَ قُلۡ سَمُّوهُمۡۚ أَمۡ تُنَبِّـُٔونَهُۥ بِمَا لَا يَعۡلَمُ فِي ٱلۡأَرۡضِ أَم بِظَٰهِرٖ مِّنَ ٱلۡقَوۡلِۗ بَلۡ زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ مَكۡرُهُمۡ وَصُدُّواْ عَنِ ٱلسَّبِيلِۗ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِنۡ هَادٖ ﴾
[الرَّعد: 33]
﴿أفمن هو قائم على كل نفس بما كسبت وجعلوا لله شركاء قل﴾ [الرَّعد: 33]
Abul Ala Maududi Phir kya woh jo ek ek mutanaffis(every soul) ki kamayi par nazar rakhta hai ( uske muqable mein yeh jasaratein ki jaa rahi hain ke) logon ne uske kuch shareek thehra rakkhey hain? (Aey Nabi), insey kaho (agar waqayi woh khuda ke apne banaye huey shareek hain to) zara unke naam lo ke woh kaun hain? Kya tum Allah ko ek nayi baat ki khabar de rahey ho jisey woh apni zameen mein nahin jaanta? Ya tum log bas yunhi jo mooh mein aata hai keh daalte ho? Haqeeqat yeh hai ke jin logon ne dawat e haqq ko maanne se inkar kiya hai unke liye unki makkariyan khushnuma bana di gayi hain aur woh raah-e-raast se roak diye gaye hain, phir jisko Allah gumraahi mein phenk de usey koi raah dikhane wala nahin hai |
Ahmed Ali بھلا جو ہر کسی کے سر پر لیے کھڑا ہے جو اس نے کیا ہے اور انہوں نے الله کے لیے شریک بنا رکھے ہیں کہہ دو ان کے نام بتلاؤ کیا الله کو وہ بات بتاتے ہو جسے وہ زمین میں نہیں جانتا یا اوپر ہی کی باتیں کرتے ہو بلکہ کافروں کے فریب انہیں بھلے معلوم کرائے گئے ہیں اور وہ راستہ سے روکے گئے ہیں اور جسے الله گمراہ کرے پھر اسے کوئی بھی ہدایت دینے والا نہیں ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو کیا جو (خدا) ہر متنفس کے اعمال کا نگراں (ونگہباں) ہے (وہ بتوں کی طرح بےعلم وبےخبر ہوسکتا ہے) اور ان لوگوں نے خدا کے شریک مقرر کر رکھے ہیں۔ ان سے کہو کہ (ذرا) ان کے نام تو لو۔ کیا تم اسے ایسی چیزیں بتاتے ہو جس کو وہ زمین میں (کہیں بھی) معلوم نہیں کرتا یا (محض) ظاہری (باطل اور جھوٹی) بات کی (تقلید کرتے ہو) اصل یہ ہے کہ کافروں کو ان کے فریب خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ اور وہ (ہدایت کے) رستے سے روک لیے گئے ہیں۔ اور جسے خدا گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں |
Mahmood Ul Hassan بھلا جو لئے کھڑا ہے ہر کسی کے سر پر جو کچھ اس نے کیا ہے (اوروں کی برابر ہو سکتا ہے) اور مقرر کرتے ہیں اللہ کے لئے شریک [۵۸] کہہ ان کا نام لو [۵۹] یا اللہ کو بتلاتے ہو جو وہ نہیں جانتا زمین میں [۶۰] یا کرتے ہو اوپر ہی اوپر باتیں [۶۱] یہ نہیں بلکہ بھلے سمجھا دیے ہیں منکروں کو ان کے فریب اور وہ روک دیئے گئے ہیں راہ سے [۶۲] اور جس کو گمراہ کرے اللہ سو کوئی نہیں اسکو راہ بتانے والا [۶۳] |
Muhammad Hussain Najafi کیا وہ ذات جو ہر نفس کے (نیک و بد) اعمال پر نگران ہے کہ اس نے کیا کمایا ہے؟ (وہ ان کے خود ساختہ معبودوں جیسا ہے؟) ان لوگوں نے اللہ کے کچھ شریک بنا لئے ہیں؟ اے رسول ان سے کہو کہ آخر ان کے نام تو بتاؤ یا تم اس (اللہ) کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جسے وہ (ہمہ دان ہو کر بھی) زمین میں نہیں جانتا کہ کہاں ہے؟ یا یونہی یہ ظاہری الفاظ ہیں (جن کا کوئی مصداق نہیں ہے) بلکہ کافروں کے لئے ان کا مکر و فریب خوشنما بنا دیا گیا ہے اور وہ راہ (راست) سے روک دیئے گئے ہیں اور جسے اللہ گمراہی میں چھوڑ دے (اور اسے ہدایت نہ دے) تو اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے۔ |