Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 7 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ ءَايَةٞ مِّن رَّبِّهِۦٓۗ إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرٞۖ وَلِكُلِّ قَوۡمٍ هَادٍ ﴾
[الرَّعد: 7]
﴿ويقول الذين كفروا لولا أنـزل عليه آية من ربه إنما أنت منذر﴾ [الرَّعد: 7]
Abul Ala Maududi Yeh log jinhon ne tumhari baat maanne se inkar kardiya hai, kehte hain ke “Is shaks par iske Rubb ki taraf se koi nishani kyun na utari? Tum to mehaz khabardaar kardene waley ho, aur har qaum ke liye ek rehnuma hai |
Ahmed Ali اورکافر کہتے ہیں اس کے رب سے اس پر کوئی نشانی کیوں نہیں اتری تم تومحض ڈرانے والے ہوں اور ہر قوم کے لیے ایک رہبر ہوتا آیا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی نازل نہیں ہوئی۔ سو (اے محمدﷺ) تم تو صرف ہدایت کرنے والے ہو اور ہر ایک قوم کے لیے رہنما ہوا کرتا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور کہتے ہیں کافر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اسکے رب سے [۱۴] تیرا کام تو ڈر سنا دینا ہے اور ہر قوم کے لئے ہوا ہے راہ بتانے والا [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور کافر لوگ کہتے ہیں ان (پیغمبر اسلام(ص)) پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی (ہماری مرضی کے مطابق) کیوں نہیں اتاری جاتی؟ حالانکہ تم تو بس (اللہ کے عذاب سے) ڈرانے والے ہو اور ہر قوم کے لئے ایک راہنما ہوتا ہے۔ |