Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 8 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿ٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا تَحۡمِلُ كُلُّ أُنثَىٰ وَمَا تَغِيضُ ٱلۡأَرۡحَامُ وَمَا تَزۡدَادُۚ وَكُلُّ شَيۡءٍ عِندَهُۥ بِمِقۡدَارٍ ﴾
[الرَّعد: 8]
﴿الله يعلم ما تحمل كل أنثى وما تغيض الأرحام وما تزداد وكل﴾ [الرَّعد: 8]
Abul Ala Maududi Allah ek ek haamila (pregnant) ke pait se waqif hai, jo kuch usmein banta hai usey bhi woh jaanta hai aur jo kuch ismein kami ya beshi hoti hai ussey bhi woh bakhabar rehta hai. Har cheez ke liye uske haan ek miqdar muqarrar hai |
Ahmed Ali الله کو معلوم ہے کہ جو کچھ ہر مادہ اپنے پیٹ میں لیے ہوئے ہے اورجو کچھ پیٹ میں سکڑتا اور بڑھتا ہے اور اس کے ہاں ہر چیز کا اندازہ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا ہی اس بچے سے واقف ہے جو عورت کے پیٹ میں ہوتا ہے اور پیٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی (واقف ہے) ۔ اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے |
Mahmood Ul Hassan اللہ جانتا ہے جو پیٹ میں رکھتی ہے ہر مادہ [۱۶] اور جو سکڑتے ہیں پیٹ اور بڑھتے ہیں اور ہر چیز کا اس کے یہاں اندازہ ہے [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi اللہ ہی جانتا ہے کہ ہر عورت (اپنے پیٹ میں) کیا اٹھائے پھرتی ہے؟ اور اس کو بھی (جانتا ہے) جو کچھ رحموں میں کمی یا بیشی ہوتی رہتی ہے اور اس کے نزدیک ہر چیز کی ایک مقدار مقرر ہے۔ |