×

اُن کے رسولوں نے کہا "کیا خدا کے بارے میں شک ہے 14:10 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ibrahim ⮕ (14:10) ayat 10 in Urdu

14:10 Surah Ibrahim ayat 10 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 10 - إبراهِيم - Page - Juz 13

﴿۞ قَالَتۡ رُسُلُهُمۡ أَفِي ٱللَّهِ شَكّٞ فَاطِرِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ يَدۡعُوكُمۡ لِيَغۡفِرَ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمۡ وَيُؤَخِّرَكُمۡ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗىۚ قَالُوٓاْ إِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا تُرِيدُونَ أَن تَصُدُّونَا عَمَّا كَانَ يَعۡبُدُ ءَابَآؤُنَا فَأۡتُونَا بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ ﴾
[إبراهِيم: 10]

اُن کے رسولوں نے کہا "کیا خدا کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے؟ وہ تمہیں بلا ر =ہا ہے تاکہ تمہارے قصور معاف کرے اور تم کو ایک مدت مقرر تک مہلت دے" اُنہوں نے جواب دیا "تم کچھ نہیں ہو مگر ویسے ہی انسان جیسے ہم ہیں تم ہمیں اُن ہستیوں کی بندگی سے روکنا چاہتے ہو جن کی بندگی باپ دادا سے ہوتی چلی آ رہی ہے اچھا تو لاؤ کوئی صریح سند

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قالت رسلهم أفي الله شك فاطر السموات والأرض يدعوكم ليغفر لكم من, باللغة الأوردية

﴿قالت رسلهم أفي الله شك فاطر السموات والأرض يدعوكم ليغفر لكم من﴾ [إبراهِيم: 10]

Abul Ala Maududi
Unke Rasoolon ne kaha “kya khuda ke barey mein Shakk hai jo aasmano aur zameen ka khaliq hai? Woh tumhein bula raha hai taa-ke tumhare kasoor maaf karey aur tumko ek muddat-e-muqarrar tak mohlat de”. Unhon ne jawab diya “ tum kuch nahin ho magar waise hi Insaan jaise hum hain , tum humein un hastiyon ki bandagi se rokna chahte ho jinki bandagi baap dada se hoti chali aa rahi hai, accha to lao koi sareeh sanad(clear proof)”
Ahmed Ali
ان کے رسولوں نے کہا کیا تمہیں الله میں شک ہے جس نے آسمان او زمین بنائے وہ تمہیں بلاتا ہے تاکہ تمہارے کچھ گناہ بخشے اور تمہیں ایک مقررہ وقت تک مہلت دے انہوں نے کہا تم بھی تو ہمارے جیسے انسان ہو تم چاہتے ہو کہ ہمیں ان چیزوں سے روک دو جنہیں ہمارے باپ دادا پوجتے رہے سو کوئی کھلا ہوامعجزہ لاؤ
Fateh Muhammad Jalandhry
ان کے پیغمبروں نے کہا کیا (تم کو) خدا (کے بارے) میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ وہ تمہیں اس لیے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ بخشے اور (فائدہ پہنچانے کے لیے) ایک مدت مقرر تک تم کو مہلت دے۔ وہ بولے کہ تم تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو۔ تمہارا یہ منشاء ہے کہ جن چیزوں کو ہمارے بڑے پوجتے رہے ہیں ان (کے پوجنے) سے ہم کو بند کر دو تو (اچھا) کوئی کھلی دلیل لاؤ (یعنی معجزہ دکھاؤ)
Mahmood Ul Hassan
بولے انکے رسول کیا اللہ میں شبہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین [۱۵] وہ تم کو بلاتا ہے تاکہ بخشے تم کو کچھ گناہ تمہارے [۱۶] اور ڈھیل دے تم کو ایک وعدہ تک جو ٹھہر چکا ہے [۱۷] کہنے لگے تم تو یہی آدمی ہو ہم جیسے تم چاہتے ہو کہ روک دو ہم کو ان چیزوں سے جن کو پوجتے رہے ہمارے باپ دادے سو لاؤ کوئی سند کھلی ہوئی [۱۸]
Muhammad Hussain Najafi
ان کے رسولوں نے کہا کیا (تمہیں) اللہ کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے؟ وہ تمہیں اس لئے بلا رہا ہے کہ تمہارے گناہ بخش دے اور تمہیں ایک مقررہ وقت تک مہلت دے اس پر ان لوگوں نے کہا تم نہیں ہو مگر ہمارے جیسے بشر (اور انسان) تم چاہتے ہو کہ جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے آئے ہیں ہمیں ان کی عبادت سے روکو! سو ہمارے پاس کوئی کھلا ہوا (ہمارا مطلوبہ) معجزہ لاؤ۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek