Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 13 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لِرُسُلِهِمۡ لَنُخۡرِجَنَّكُم مِّنۡ أَرۡضِنَآ أَوۡ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَاۖ فَأَوۡحَىٰٓ إِلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ لَنُهۡلِكَنَّ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[إبراهِيم: 13]
﴿وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنكم من أرضنا أو لتعودن في ملتنا فأوحى﴾ [إبراهِيم: 13]
Abul Ala Maududi Aakhir-e-kaar munkireen ne apne Rasoolon se kehdiya ke “ yaa to tumhein hamari millat mein wapas aana hoga warna hum tumhein apne mulk se nikal denge”. Tab unke Rubb ne unpar wahee bheji ke “hum in zalimon ko halaak kar denge |
Ahmed Ali اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا ہم تمہیں اپنے ملک سے نکال دیں گے یا ہمارے دین میں لوٹ آؤ تب انہیں ان کے رب نے حکم بھیجا کہ ہم ان ظالموں کو ضرور ہلاک کر دیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو کافر تھے انہوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ (یا تو) ہم تم کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں گے یا ہمارے مذہب میں داخل ہو جاؤ۔ تو پروردگار نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ظالموں کو ہلاک کر دیں گے |
Mahmood Ul Hassan اور کہا کافروں نے اپنے رسولوں کو ہم نکال دیں گے تم کو اپنی زمین سے یا لوٹ آؤ ہمارے دین میں [۲۳] تب حکم بھیجا انکو ان کے رب نے ہم غارت کریں گے ان ظالموں کو |
Muhammad Hussain Najafi اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا کہ ہم تمہیں اپنی سر زمین سے نکال دیں گے یا پھر تم ہمارے مذہب میں لوٹ آؤ اور تب ان کے پروردگار نے ان پر وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں کو ضرور ہلاک کر دیں گے۔ |