Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 14 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَلَنُسۡكِنَنَّكُمُ ٱلۡأَرۡضَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡۚ ذَٰلِكَ لِمَنۡ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ ﴾
[إبراهِيم: 14]
﴿ولنسكننكم الأرض من بعدهم ذلك لمن خاف مقامي وخاف وعيد﴾ [إبراهِيم: 14]
Abul Ala Maududi Aur unke baad tumhein zameen mein aabaad karenge. Yeh inaam hai uska jo mere huzoor jawab-dehi (accountability) ka khauf rakhta ho aur meri waeed se darta ho” |
Ahmed Ali اور ان کے بعد اس زمین میں تمہیں آباد کر دیں گے یہ اس کے لیے ہے جو میرے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا اور جس نے میرے عذاب سے خوف کھایا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان کے بعد تم کو اس زمین میں آباد کریں گے۔ یہ اس شخص کے لیے ہے جو (قیامت کے روز) میرے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرے اور میرے عذاب سے خوف کرے |
Mahmood Ul Hassan اور آباد کریں گے تم کو اس زمین میں ان کے پیچھے [۲۴] یہ ملتا ہے اس کو جو ڈرتا ہے کھڑے ہونے سے میرے سامنے اور ڈرتا ہے میرے عذاب کے وعدہ سے [۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان کے بعد ہم تمہیں اس سر زمین میں آباد کریں گے یہ (وعدہ) ہر اس شخص کے لئے ہے جو میری بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرے اور میری تہدید سے خائف ہو۔ |