Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 34 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَءَاتَىٰكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلۡتُمُوهُۚ وَإِن تَعُدُّواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ لَا تُحۡصُوهَآۗ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَظَلُومٞ كَفَّارٞ ﴾
[إبراهِيم: 34]
﴿وآتاكم من كل ما سألتموه وإن تعدوا نعمة الله لا تحصوها إن﴾ [إبراهِيم: 34]
Abul Ala Maududi Jinse woh sab kuch tumhein diya jo tumne maanga, agar tum Allah kin niyamaton ka shumar karna chaho to kar nahin sakte. Haqeeqat yeh hai ke Insaan bada hi bay-insaaf aur nashukra hai |
Ahmed Ali اور جو چیز تم نے ان سے مانگی اس نے تمہیں دی اور اگر الله کی نعمتیں شمار کرنے لگو تو انہیں شمار نہ کر سکو بے شک انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا۔ اور اگر خدا کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو۔ (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں کرتے) کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور دیا تم کو ہر چیز میں سےجو تم نے مانگی [۵۹] اور اگر گنو احسان اللہ کے نہ پورے کر سکو [۶۰] بیشک آدمی بڑا بے انصاف ہے ناشکر [۶۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور جس نے تمہیں ہر چیز میں سے دیا جو تم نے مانگا اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو شمار نہیں کر سکتے بے شک انسان بڑا ظالم اور بڑا ناشکرا ہے۔ |