Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 127 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَٱصۡبِرۡ وَمَا صَبۡرُكَ إِلَّا بِٱللَّهِۚ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُ فِي ضَيۡقٖ مِّمَّا يَمۡكُرُونَ ﴾
[النَّحل: 127]
﴿واصبر وما صبرك إلا بالله ولا تحزن عليهم ولا تك في ضيق﴾ [النَّحل: 127]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad) sabr se kaam kiye jao aur tumhara yeh sabr Allah hi ki toufeeq se hai, in logon ki harakat par ranjh na karo aur na inki chaalbaaziyon par dil tangg (distress) ho |
Ahmed Ali اورصبر کر اور تیرا صبر کرنا الله ہی کی توفیق سے ہے اور ان پر غم نہ کھا اور ان کے مکروں سے تنگ دل نہ ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور صبر ہی کرو اور تمہارا صبر بھی خدا ہی کی مدد سے ہے اور ان کے بارے میں غم نہ کرو اور جو یہ بداندیشی کرتے ہیں اس سے تنگدل نہ ہو |
Mahmood Ul Hassan اور تو صبر کر اور تجھ سے صبر ہو سکے اللہ ہی کی مدد سے اور ان پر غم نہ کھا اور تنگ مت ہو ان کے فریب سے [۲۰۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے پیغمبر) آپ صبر کیجئے اور آپ کا صبر کرنا تو محض اللہ کی توفیق سے ہے اور آپ ان لوگوں کے حال پر غم نہ کیجئے اور نہ ہی ان کی مکاریوں سے دل تنگ ہو جایئے۔ |