Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 62 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَيَجۡعَلُونَ لِلَّهِ مَا يَكۡرَهُونَۚ وَتَصِفُ أَلۡسِنَتُهُمُ ٱلۡكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ ٱلنَّارَ وَأَنَّهُم مُّفۡرَطُونَ ﴾
[النَّحل: 62]
﴿ويجعلون لله ما يكرهون وتصف ألسنتهم الكذب أن لهم الحسنى لا جرم﴾ [النَّحل: 62]
Abul Ala Maududi Aaj yeh log woh cheezein Allah ke liye tajweez kar rahey hain jo khud apne liye inhein napasand hain, aur jhoot kehti hain inki zubaanein ke inke liye bhala hi bhala hai. Inke liye to ek hi cheez hai, aur woh hai dozakh ki aag, zaroor yeh sab se pehle us mein pahunchaye jayenge |
Ahmed Ali اور اللهکے لیے وہ چیزیں تجویز کرتے ہیں جنہیں آپ بھی پسند نہیں کرتے اورزبان سے جھوٹے دعوے کرتے ہیں کہ آخرت کی بھلائی انہیں کے لیے ہے اسمیں شک نہیں کہ ان کے لیے آگ ہے اور بے شک وہ سب سے پہلے دوزخ میں بھیجے جائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور یہ خدا کے لیے ایسی چیزیں تجویز کرتے ہیں جن کو خود ناپسند کرتے ہیں اور زبان سے جھوٹ بکے جاتے ہیں کہ ان کو (قیامت کے دن) بھلائی (یعنی نجات) ہوگی۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لیے (دوزخ کی) آگ (تیار) ہے اور یہ (دوزخ میں) سب سے آگے بھیجے جائیں گے |
Mahmood Ul Hassan اور کرتے ہیں (ٹھہراتے ہیں) اللہ کے واسطے جس کو اپنا جی نہ چاہے [۹۰] اور بیان کرتی ہیں زبانیں انکی جھوٹ کہ انکے واسطے خوبی ہے [۹۱] آپ ثابت ہے (محقق ہو گیا)کہ انکے واسطے آگ ہے اور وہ بڑھائے جارہے ہیں [۹۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور وہ اللہ کے لئے وہ چیزیں (بیٹیاں) قرار دیتے ہیں جن کو اپنے لئے ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں غلط بیانی کرتی ہیں کہ ان کے لئے (بہرحال) بھلائی ہی بھلائی ہے (نہیں) ہاں البتہ ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے اور بے شک یہ سب سے پہلے اس میں پہنچائے (جھونکے) جائیں گے۔ |