Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 63 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿تَٱللَّهِ لَقَدۡ أَرۡسَلۡنَآ إِلَىٰٓ أُمَمٖ مِّن قَبۡلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ أَعۡمَٰلَهُمۡ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ ٱلۡيَوۡمَ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴾
[النَّحل: 63]
﴿تالله لقد أرسلنا إلى أمم من قبلك فزين لهم الشيطان أعمالهم فهو﴾ [النَّحل: 63]
Abul Ala Maududi Khuda ki kasam, (aey Muhammad) tumse pehle bhi bahut si qaumon mein hum Rasool bhej chuke hain (aur pehle bhi yahi hota raha hai ke) shaytan ne unke burey kartoot unhein khushnuma bana kar dikhaye (aur Rasoolon ki baat unhon ne maan kar na di). Wahi shaytan aaj in logon ka bhi sarparast bana hua hai aur yeh dardnaak saza ke mustahiq ban rahey hain |
Ahmed Ali الله کی قسم ہے! ہم نے تجھ سے پہلے بھی قوموں میں رسول بھیجے تھے پھر شیطان نے لوگوں کو ان کی بداعمالیاں اچھی کر دکھائیں سو آج بھی ان کا وہی دوست ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کے کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ کر دکھائے تو آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لیے عذاب الیم ہے |
Mahmood Ul Hassan قسم اللہ کی ہم نے رسول بھیجے مختلف فرقوں میں تجھ سے پہلے پھر اچھے کر کے دکھلائے انکو شیطان نے ان کے کام سو وہی رفیق ان کا ہے آج اور ان کے واسطے عذاب دردناک ہے [۹۳] |
Muhammad Hussain Najafi خدا کی قسم! ہم نے آپ سے پہلے کئی امتوں کی طرف رسول بھیجے ہیں پس شیطان نے ان کے (برے) اعمال خوشنما کرکے انہیں دکھائے سو وہی آج ان کا سرپرست ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ |