Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 16 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَإِذَآ أَرَدۡنَآ أَن نُّهۡلِكَ قَرۡيَةً أَمَرۡنَا مُتۡرَفِيهَا فَفَسَقُواْ فِيهَا فَحَقَّ عَلَيۡهَا ٱلۡقَوۡلُ فَدَمَّرۡنَٰهَا تَدۡمِيرٗا ﴾
[الإسرَاء: 16]
﴿وإذا أردنا أن نهلك قرية أمرنا مترفيها ففسقوا فيها فحق عليها القول﴾ [الإسرَاء: 16]
Abul Ala Maududi Jab hum kisi basti ko halaak karne ka irada karte hain to uske khush haal logon ko hukum dete hain aur woh usmein nafarmaaniyan karne lagte hain, tab azaab ka faisla us basti par chaspan ho jata hai aur hum usey barbaad karke rakh dete hain |
Ahmed Ali اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو وہاں کے دولتمندوں کو کوئی حکم دیتے ہیں پھر وہ وہاں نافرمانی کرتے ہیں تب ان پر حجت تمام ہوجاتی ہے اور ہم اسے برباد کر دیتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب ہمارا ارادہ کسی بستی کے ہلاک کرنے کا ہوا تو وہاں کے آسودہ لوگوں کو (فواحش پر) مامور کردیا تو وہ نافرمانیاں کرتے رہے۔ پھر اس پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوگیا۔ اور ہم نے اسے ہلاک کر ڈالا |
Mahmood Ul Hassan اور جب ہم نے چاہا کہ غارت کریں کسی بستی کو حکم بھیج دیا اس کےعیش کرنے والوں کو پھر انہوں نے نافرمانی کی اس میں تب ثابت ہو گئ ان پر بات پھر اکھاڑ مارا ہم نے انکو اٹھا کر [۲۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو ہم وہاں کے خوشحال لوگوں کو (انبیاء کے ذریعہ سے اپنی اطاعت کا) حکم دیتے ہیں اور وہ (اطاعت کی بجائے) نافرمانی کرنے لگتے ہیں تب اس پر (عذاب کی) بات ثابت ہو جاتی ہے اور ہم اسے تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔ |