Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 64 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَٱسۡتَفۡزِزۡ مَنِ ٱسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُم بِصَوۡتِكَ وَأَجۡلِبۡ عَلَيۡهِم بِخَيۡلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكۡهُمۡ فِي ٱلۡأَمۡوَٰلِ وَٱلۡأَوۡلَٰدِ وَعِدۡهُمۡۚ وَمَا يَعِدُهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ إِلَّا غُرُورًا ﴾
[الإسرَاء: 64]
﴿واستفزز من استطعت منهم بصوتك وأجلب عليهم بخيلك ورجلك وشاركهم في الأموال﴾ [الإسرَاء: 64]
Abul Ala Maududi Tu jis jis ko apni dawat se phisla sakta hai phisla le. Unpar apne sawar (horsemen) aur pyade (footmen) chadha la, maal aur aulad mein unke saath saajha (partner) laga, aur unko wadon ke jaal mein phans, aur shaytan ke wadey ek dhoke ke siwa aur kuch bhi nahin |
Ahmed Ali ان میں سے جسے تو اپنی آواز سنا کر بہکا سکتا ہے بہکا لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے بھی چڑھا دے اوران کے مال اور اولاد میں بھی شریک ہو جا اور ان سے وعدے کر اور شیطان کے وعدے بھی محض فریب ہی تو ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ۔ اور ان پر اپنے سواروں اور پیاروں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدے کرتا رہ۔ اور شیطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور گھبرا لے ان میں جس کو تو گھبرا سکے اپنی آواز سے [۹۹] اور لے آ ان پر اپنے سوار اور پیادے [۱۰۰] اور ساجھا کر ان سے مال اور اولاد میں [۱۰۱] اور وعدے دے انکو اور کچھ نہیں وعدہ دیتا انکو شیطان مگر دغابازی [۱۰۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان میں سے جس پر تیرا قابو چلتا ہے اپنی پکار سے اسے ورغلا اور ان پر اپنے سواروں اور پیادوں سے چڑھائی کر اور ان کے مالوں اور اولاد میں شریک ہو جا۔ اور ان سے وعدے کر۔ اور شیطان تو دھوکے اور فریب کے سوا ان سے کوئی وعدہ کرتا ہی نہیں ہے۔ |