Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 86 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَلَئِن شِئۡنَا لَنَذۡهَبَنَّ بِٱلَّذِيٓ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِۦ عَلَيۡنَا وَكِيلًا ﴾
[الإسرَاء: 86]
﴿ولئن شئنا لنذهبن بالذي أوحينا إليك ثم لا تجد لك به علينا﴾ [الإسرَاء: 86]
Abul Ala Maududi Aur (aey Muhammad), hum chahein to woh sab kuch tumse cheen lein jo humne wahee ke zariye se tumko ata kiya hai, phir tum hamare muqable mein koi himayati(helper) na paogey jo isey wapas dila sakey |
Ahmed Ali او راگر ہم چاہیں تو جو کچھ ہم نے تیری طرف وحی کی ہے اسے اٹھا لیں پھر تجھے اس کے لیے ہمارے مقابلہ میں کوئی حمایتی نہ ملے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر ہم چاہیں تو جو (کتاب) ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اسے (دلوں سے) محو کردیں۔ پھر تم اس کے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو مددگار نہ پاؤ |
Mahmood Ul Hassan اور اگر ہم چاہیں تو لیجائیں اس چیز کو جو ہم نے تجھ کو وحی بھیجی پھر تو نہ پائے اپنے واسطے اس کے لاد ینے کو ہم پر کوئی ذمہ دار |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر ہم چاہیں تو وہ سب کچھ سلب کر لیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے۔ اور پھر آپ ہمارے مقابلہ میں کوئی وکیل (حمایتی) بھی نہ پائیں (جو اسے واپس دلا سکے)۔ |