Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 24 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ وَٱذۡكُر رَّبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلۡ عَسَىٰٓ أَن يَهۡدِيَنِ رَبِّي لِأَقۡرَبَ مِنۡ هَٰذَا رَشَدٗا ﴾
[الكَهف: 24]
﴿إلا أن يشاء الله واذكر ربك إذا نسيت وقل عسى أن يهدين﴾ [الكَهف: 24]
Abul Ala Maududi (Tum kuch nahin kar sakte) illa yeh ke Allah chahe, agar bhool se aisi baat zubaan se nikal jaye to fauran apne Rubb ko yaad karo aur kaho “umeed hai ke mera Rubb is maamle mein rushd se qareeb-tar baat ki taraf meri rehnumayi farmadega” |
Ahmed Ali مگر یہ کہ الله چاہے اور اپنے رب کو یاد کر لے جب بھول جائے اور کہہ دو امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی بہتر راستہ دکھائے |
Fateh Muhammad Jalandhry مگر (انشاء الله کہہ کر یعنی اگر) خدا چاہے تو (کردوں گا) اور جب خدا کا نام لینا بھول جاؤ تو یاد آنے پر لے لو۔ اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے |
Mahmood Ul Hassan مگر یہ کہ اللہ چاہے اور یاد کر لے اپنے رب کو جب بھول جائے اور کہہ امید ہے کہ میرا رب مجھ کو دکھلائے اس سے زیادہ نزدیک راہ نیکی کی [۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi مگر یہ کہ خدا چاہے (یعنی اس کے ساتھ انشاء اللہ کہا کرو) اور جب بھی بھول جائیں تو اپنے پروردگار کو یاد کریں۔ اور آپ کہہ دیجئے! کہ امید ہے کہ میرا پروردگار ایسی بات کی مجھے راہنمائی کرے جو رشد و ہدایت میں اس سے بھی زیادہ قریب ہو۔ |