Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 37 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿قَالَ لَهُۥ صَاحِبُهُۥ وَهُوَ يُحَاوِرُهُۥٓ أَكَفَرۡتَ بِٱلَّذِي خَلَقَكَ مِن تُرَابٖ ثُمَّ مِن نُّطۡفَةٖ ثُمَّ سَوَّىٰكَ رَجُلٗا ﴾
[الكَهف: 37]
﴿قال له صاحبه وهو يحاوره أكفرت بالذي خلقك من تراب ثم من﴾ [الكَهف: 37]
Abul Ala Maududi Uske humsaye (neighbour/companion) ne guftagu karte huey ussey kaha “kya tu kufr karta hai us zaat se jisne tujhe mitti se aur phir nutfe se paida kiya aur tujhe ek poora aadmi bana khada kiya |
Ahmed Ali اسے اس کے ساتھی نے گفتگو کے دوران میں نے کہا کیا تو اس کا منکر ہو گیا ہے جس نے تجھے مٹی سے پھر نطفہ سے بنایا پھر تجھے پورا آدمی بنا دیا |
Fateh Muhammad Jalandhry تو اس کا دوست جو اس سے گفتگو کر رہا تھا کہنے لگا کہ کیا تم اس (خدا) سے کفر کرتے ہو جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں پورا مرد بنایا |
Mahmood Ul Hassan کہا اس کو دوسرے نے جب بات کرنے لگا کیا تو منکر ہو گیا اس سے جس نے پیدا کیا تجھ کو مٹی سے پھر قطرہ سے پھر پورا کر دیا تجھ کو مرد |
Muhammad Hussain Najafi اس کے ساتھی نے اس سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کیا تو اس ہستی کا انکار کرتا ہے جس نے تجھے پہلے مٹی سے اور پھر نطفہ سے پیدا کیا پھر تجھے اچھا خاصا مرد بنایا۔ |