Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 21 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿قَالَ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٞۖ وَلِنَجۡعَلَهُۥٓ ءَايَةٗ لِّلنَّاسِ وَرَحۡمَةٗ مِّنَّاۚ وَكَانَ أَمۡرٗا مَّقۡضِيّٗا ﴾
[مَريَم: 21]
﴿قال كذلك قال ربك هو علي هين ولنجعله آية للناس ورحمة منا﴾ [مَريَم: 21]
Abul Ala Maududi Farishte ne kaha “ aisa hi hoga, tera Rubb farmata hai ke aisa karna mere liye bahut aasaan hai aur hum yeh isliye karenge ke us ladke ko logon ke liye ek nishani banayein aur apni taraf se ek rehmat, aur yeh kaam hokar rehna hai” |
Ahmed Ali کہا ایسا ہی ہوگا تیرے رب نے کہا ہے وہ مجھ پر آسان ہے اور تاکہ ہم اسے لوگوں کے لیے نشانی اور اپنی طرف سے رحمت بنائیں اور یہ بات طے ہو چکی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (فرشتے نے) کہا کہ یونہی (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا کہ یہ مجھے آسان ہے۔ اور (میں اسے اسی طریق پر پیدا کروں گا) تاکہ اس کو لوگوں کے لئے اپنی طرف سے نشانی اور (ذریعہٴ) رحمت اور (مہربانی) بناؤں اور یہ کام مقرر ہوچکا ہے |
Mahmood Ul Hassan بولا یونہی فرما دیا تیرے رب نے وہ مجھ پر آسان ہے [۲۴] اور اُسکو ہم کیا چاہتے ہیں لوگوں کیلئے نشانی اور مہربانی اپنی طرف سے اور ہے یہ کام مقرر ہو چکا [۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi فرشتہ نے کہا یونہی ہے (مگر) تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے وہ کام میرے لئے آسان ہے۔ اور یہ اس لئے بھی ہے کہ ہم اسے لوگوں کے لئے (اپنی قدرت کی) ایک نشانی قرار دیں اور اپنی طرف سے رحمت اور یہ ایک طے شدہ بات ہے۔ |