Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 39 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿وَأَنذِرۡهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡحَسۡرَةِ إِذۡ قُضِيَ ٱلۡأَمۡرُ وَهُمۡ فِي غَفۡلَةٖ وَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ ﴾
[مَريَم: 39]
﴿وأنذرهم يوم الحسرة إذ قضي الأمر وهم في غفلة وهم لا يؤمنون﴾ [مَريَم: 39]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad), is halat mein jabke yeh log gafil hain aur iman nahin la rahey hain, inhein us din se dara do jabke faisla kardiya jayega aur pachtawe ke siwa koi chara-e-kaar na hoga |
Ahmed Ali اور انہیں حسرت کے دن سے ڈرا جس دن سارے معاملہ کا فیصلہ ہوگا اور وہ غفلت میں ہیں او رایمان نہیں لاتے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان کو حسرت (وافسوس) کے دن سے ڈراؤ جب بات فیصل کردی جائے گی۔ اور (ہیہات) وہ غفلت میں (پڑے ہوئے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے |
Mahmood Ul Hassan اور ڈر سنا دے اُنکو اُس پچتاوے کے دن کا جب فیصل ہو چکے گا کام [۴۵] اور وہ بھول رہے ہیں اور وہ یقین نہیں لاتے [۴۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے رسول(ص)) انہیں حسرت و ندامت کے دن سے ڈرائیں جبکہ ہر بات کا (آخری) فیصلہ کر دیا جائے گا۔ اور یہ لوگ غفلت میں پڑے ہیں اور ایمان نہیں لاتے۔ |