Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 4 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ ٱلۡعَظۡمُ مِنِّي وَٱشۡتَعَلَ ٱلرَّأۡسُ شَيۡبٗا وَلَمۡ أَكُنۢ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِيّٗا ﴾
[مَريَم: 4]
﴿قال رب إني وهن العظم مني واشتعل الرأس شيبا ولم أكن بدعائك﴾ [مَريَم: 4]
Abul Ala Maududi Usne arz kiya “aey parwardigar, meri haddiyan tak ghul gayi hain aur sar budhape se bhadak utha hai, aey parwardigar, main kabhi tujhse dua maang kar na-murad nahin raha |
Ahmed Ali کہا اے میرے رب میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں اور سر میں بڑھاپا چمکنے لگا ہے او رمیرے رب تجھ سے مانگ کر میں کبھی محروم نہیں ہوا |
Fateh Muhammad Jalandhry (اور) کہا کہ اے میرے پروردگار میری ہڈیاں بڑھاپے کے سبب کمزور ہوگئی ہیں اور سر (ہے کہ) بڑھاپے (کی وجہ سے) شعلہ مارنے لگا ہے اور اے میرے پروردگار میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا |
Mahmood Ul Hassan بولا اے میرے رب بوڑھی ہو گئیں میری ہڈیاں اور شعلہ نکلا سر سے بڑھاپے کا [۳] اور تجھ سے مانگ کر اے رب میں کبھی محروم نہیں رہا [۴] |
Muhammad Hussain Najafi کہا اے میرے پروردگار! میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور سر میں بڑھاپے کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔ (بال سفید ہوگئے ہیں) اور میرے پروردگار میں کبھی تجھ سے دعا مانگ کر نامراد نہیں رہا ہوں۔ |