Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 10 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ فَزَادَهُمُ ٱللَّهُ مَرَضٗاۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمُۢ بِمَا كَانُواْ يَكۡذِبُونَ ﴾
[البَقَرَة: 10]
﴿في قلوبهم مرض فزادهم الله مرضا ولهم عذاب أليم بما كانوا يكذبون﴾ [البَقَرَة: 10]
Abul Ala Maududi Unke dilon mein ek bimari hai jisey Allah ne aur zyada bada diya, aur jo jhoot woh bolte hain, uski padash mein unke liye dardnaak saza hai |
Ahmed Ali انکے دلوں میں بیماری ہے پھر الله نے ان کی بیماری بڑھا دی اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry ان کے دلوں میں (کفر کا) مرض تھا۔ خدا نے ان کا مرض اور زیادہ کر دیا اور ان کے جھوٹ بولنے کے سبب ان کو دکھ دینے والا عذاب ہوگا |
Mahmood Ul Hassan ان کے دلوں میں بیماری ہے پھر بڑھا دی اللہ نے انکی بیماری [۱۴] اور ان کے لئے عذاب دردناک ہے اس بات پر کہ جھوٹ کہتےتھے[۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi ان کے دلوں میں (نفاق) کی ایک بیماری ہے۔ سو اللہ نے ان کی بیماری اور بڑھا دی ہے اور ان کے (مسلسل) جھوٹ بولنے کی وجہ سے ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ |