Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 123 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿وَٱتَّقُواْ يَوۡمٗا لَّا تَجۡزِي نَفۡسٌ عَن نَّفۡسٖ شَيۡـٔٗا وَلَا يُقۡبَلُ مِنۡهَا عَدۡلٞ وَلَا تَنفَعُهَا شَفَٰعَةٞ وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ ﴾
[البَقَرَة: 123]
﴿واتقوا يوما لا تجزي نفس عن نفس شيئا ولا يقبل منها عدل﴾ [البَقَرَة: 123]
Abul Ala Maududi Aur daro us din se, jab koi kisi ke zara kaam na aayega, na kisi se fidiya (ransom) qabool kiya jayega, na koi sifarish hi aadmi ko faiyda degi, aur na mujreemo ko kahin se koi madad pahunch sakegi |
Ahmed Ali اوراس دن سے ڈرو جس دن کوئی بھی کسی کے کام نہ آئے گا اور نہ اس سے بدلہ قبول کیا جائے گا اور نہ اسے کوئی سفارش نفع دے گی اور نہ وہ مدد دیے جائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام نہ آئے، اور نہ اس سے بدلہ قبول کیا جائے اور نہ اس کو کسی کی سفارش کچھ فائدہ دے اور نہ لوگوں کو (کسی اور طرح کی) مدد مل سکے |
Mahmood Ul Hassan اور ڈرو اس دن سے کہ نہ کام آوے کوئی شخص کسی کی طرف سے ذرا بھی اور نہ قبول کیا جاوے گا اس کی طرف سے بدلہ اور نہ کام آوے اس کو سفارش اور نہ ان کو مدد پہنے [۱۷۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور (قیامت کے) اس دن سے ڈرو۔ جب کوئی کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا اور نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا۔ اور نہ ہی سفارش کسی کو کچھ فائدہ پہنچا سکے گی اور نہ ہی (کسی اور طریقہ سے) ان کی امداد کی جائے گی۔ |