Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 99 - طه - Page - Juz 16
﴿كَذَٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيۡكَ مِنۡ أَنۢبَآءِ مَا قَدۡ سَبَقَۚ وَقَدۡ ءَاتَيۡنَٰكَ مِن لَّدُنَّا ذِكۡرٗا ﴾
[طه: 99]
﴿كذلك نقص عليك من أنباء ما قد سبق وقد آتيناك من لدنا﴾ [طه: 99]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad), is tarah hum pichle guzre huey haalaat ki khabrein tumko sunate hain, aur humne khaas apne haan se tumko ek “zikr” (dars e naseehat) ata kiya hai |
Ahmed Ali ہم اسی طرح سے تجھے گزشتہ لوگوں کی کچھ خبریں سناتے ہیں اور ہم نے تجھے اپنے ہاں سے ایک نصیحت نامہ دیا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اس طرح پر ہم تم سے وہ حالات بیان کرتے ہیں جو گذر چکے ہیں۔ اور ہم نے تمہیں اپنے پاس سے نصیحت (کی کتاب) عطا فرمائی ہے |
Mahmood Ul Hassan یوں سناتےہیں ہم تجھ کو اُنکے احوال جو پہلے گذر چکے [۱۰۲] اور ہم نے دی تجھ کو اپنے پاس سے پڑھنے کی کتاب [۱۰۳] |
Muhammad Hussain Najafi (اے رسول) ہم اسی طرح گزرے ہوئے واقعات کی کچھ خبریں آپ سے بیان کرتے ہیں اور ہم نے اپنی طرف سے آپ کو ایک نصیحت نامہ (قرآن) عطا کیا ہے۔ |