Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 82 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَمِنَ ٱلشَّيَٰطِينِ مَن يَغُوصُونَ لَهُۥ وَيَعۡمَلُونَ عَمَلٗا دُونَ ذَٰلِكَۖ وَكُنَّا لَهُمۡ حَٰفِظِينَ ﴾
[الأنبيَاء: 82]
﴿ومن الشياطين من يغوصون له ويعملون عملا دون ذلك وكنا لهم حافظين﴾ [الأنبيَاء: 82]
Abul Ala Maududi Aur shayateen mein se humne aisey bahutson (many) ko uska tabey bana diya tha jo uske liye ghotey (diving) lagate aur iske siwa dusre kaam karte thay, in sab ke nigraan hum hi thay |
Ahmed Ali اورتو کچھ ایسے جن تھے جو دریا میں اس کے واسطے غوطہ لگاتے تھے اور اس کے سوا اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کی حفاظت کرنے والے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور دیوؤں (کی جماعت کو بھی ان کے تابع کردیا تھا کہ ان) میں سے بعض ان کے لئے غوطے مارتے تھے اور اس کے سوا اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کے نگہبان تھے |
Mahmood Ul Hassan اور تابع کئے کتنے شیطان جو غوطہ لگاتے اُسکے واسطے اور بہت سے کام بناتے اسکے سوائے [۹۸] اور ہم نے اُنکو تھام رکھا تھا [۹۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے کچھ شیطانوں (جنات) کو ان کا تابع بنا دیا تھا جو ان کے لئے غوطہ زنی کرتے تھے۔ اور اس کے علاوہ اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ہی ان کے نگہبان تھے۔ |