Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 84 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُۥ فَكَشَفۡنَا مَا بِهِۦ مِن ضُرّٖۖ وَءَاتَيۡنَٰهُ أَهۡلَهُۥ وَمِثۡلَهُم مَّعَهُمۡ رَحۡمَةٗ مِّنۡ عِندِنَا وَذِكۡرَىٰ لِلۡعَٰبِدِينَ ﴾
[الأنبيَاء: 84]
﴿فاستجبنا له فكشفنا ما به من ضر وآتيناه أهله ومثلهم معهم رحمة﴾ [الأنبيَاء: 84]
Abul Ala Maududi Humne uski dua qabool ki aur jo takleef usey thi usko door kardiya, aur sirf uske ehl-o-ayal hi usko nahin diye balke unke saath utne hi aur bhi diye, apni khaas rehmat ke taur par, aur isliye ke yeh ek sabaq ho ibadat guzaaron keliye |
Ahmed Ali پھر ہم نے اس کی دعا قبول کی اورجواسے تکلیف تھی ہم نے دور کر دی اور اسے اس کے گھر والے دیئے اور اتنا ہی ان کے ساتھ اپنی رحمت سے اوربھی دیا اور عبادت کرنے والوں کے لیے نصیحت ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور جو ان کو تکلیف تھی وہ دور کردی اور ان کو بال بچے بھی عطا فرمائے اور اپنی مہربانی کے ساتھ اتنے ہی اور (بخشے) اور عبادت کرنے والوں کے لئے (یہ) نصیحت ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر ہم نے سن لی اُسکی فریاد سو دور کر دی جو اُس پر تھی تکلیف اور عطا کئے اُسکو اسکے گھر والے اور اتنے ہی اور اُنکے ساتھ [۱۰۰] رحمت اپنی طرف سے اور نصیحت بندگی کرنے والوں کو [۱۰۱] |
Muhammad Hussain Najafi ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کو جو تکلیف تھی وہ دور کر دی اور اپنی خاص رحمت سے ہم نے ان کو ان کے اہل و عیال عطا کئے اور ان کے برابر اور بھی اور اس لئے کہ یہ عبادت گزاروں کیلئے یادگار ہے۔ |