×

یہ تھا (تعمیر کعبہ کا مقصد) اور جو کوئی اللہ کی قائم 22:30 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-hajj ⮕ (22:30) ayat 30 in Urdu

22:30 Surah Al-hajj ayat 30 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 30 - الحج - Page - Juz 17

﴿ذَٰلِكَۖ وَمَن يُعَظِّمۡ حُرُمَٰتِ ٱللَّهِ فَهُوَ خَيۡرٞ لَّهُۥ عِندَ رَبِّهِۦۗ وَأُحِلَّتۡ لَكُمُ ٱلۡأَنۡعَٰمُ إِلَّا مَا يُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡۖ فَٱجۡتَنِبُواْ ٱلرِّجۡسَ مِنَ ٱلۡأَوۡثَٰنِ وَٱجۡتَنِبُواْ قَوۡلَ ٱلزُّورِ ﴾
[الحج: 30]

یہ تھا (تعمیر کعبہ کا مقصد) اور جو کوئی اللہ کی قائم کردہ حرمتوں کا احترام کرے تو یہ اس کے رب کے نزدیک خود اسی کے لیے بہتر ہے اور تمہارے لیے مویشی جانور حلال کیے گئے، ما سوا اُن چیزوں کے جو تمہیں بتائی جا چکی ہیں پس بتوں کی گندگی سے بچو، جھوٹی باتوں سے پرہیز کرو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ذلك ومن يعظم حرمات الله فهو خير له عند ربه وأحلت لكم, باللغة الأوردية

﴿ذلك ومن يعظم حرمات الله فهو خير له عند ربه وأحلت لكم﴾ [الحج: 30]

Abul Ala Maududi
Yeh tha (taamir e kaaba ka maqsad) aur jo koi Allah ki qayam karda hurmaton (sanctity) ka ehtamam karey to yeh uske Rubb ke nazdeek khud usi keliye behtar hai. Aur tumhare liye maweshi (cattle) jaanwar halal kiye gaye , ma siwa un cheezon ke jo tumhein batayi jaa chuki hain. Pas buthon(Idols) ki gandagi se bacho, jhooti baaton se parheiz karo
Ahmed Ali
یہی حکم ہے اور جو الله کی معزز چیزوں کی تعظیم کرے گا سو یہ اس کے لیے اس کے رب کے ہاں بہتر ہے اور تمہارے لیے مویشی حلال کر دیئے گئے ہیں مگر وہ جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں پھر بتوں کی ناپاکی سے بچو اور جھوٹی بات سے بھی پرہیز کرو
Fateh Muhammad Jalandhry
یہ (ہمارا حکم ہے) جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ پروردگار کے نزدیک اس کے حق میں بہتر ہے۔ اور تمہارے لئے مویشی حلال کردیئے گئے ہیں۔ سوا ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں تو بتوں کی پلیدی سے بچو اور جھوٹی بات سے اجتناب کرو
Mahmood Ul Hassan
یہ سن چکے اور جو کوئی بڑائی رکھے اللہ کی حرمتوں کی سو وہ بہتر ہے آُسکے لئے اپنے رب کے پاس [۴۸] اور حلال ہیں تمکو چوپائے [۴۹] مگر جو تمکو سناتےہیں [۵۰] سو بچتے رہو بتوں کی گندگی سے [۵۱] اور بچتے رہو جھوٹی بات سے [۵۲]
Muhammad Hussain Najafi
یہ ہے حج اور اس کے مناسک کی بات! جو اللہ کی محترم چیزوں کی تعظیم کرتا ہے۔ تو یہ اس کے پروردگار کے ہاں بہتر ہے اور تمہارے لئے چوپائے حلال ہیں۔ بجز ان کے جو تم سے بیان کئے جاتے رہتے ہیں۔ پس تم بتوں کی گندگی سے پرہیز کرو۔ اور راگ گانے کی مجلس سے اجتناب کرو۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek