Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 9 - الحج - Page - Juz 17
﴿ثَانِيَ عِطۡفِهِۦ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۖ لَهُۥ فِي ٱلدُّنۡيَا خِزۡيٞۖ وَنُذِيقُهُۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ عَذَابَ ٱلۡحَرِيقِ ﴾
[الحج: 9]
﴿ثاني عطفه ليضل عن سبيل الله له في الدنيا خزي ونذيقه يوم﴾ [الحج: 9]
Abul Ala Maududi Khuda ke barey mein jhagadte hain, taa-ke logon ko raah e khuda se bhatka dein. Aisey shaks ke liye duniya mein ruswayi hai aur qayamat ke roz usko hum aag ke azaab ka maza chakkhayenge |
Ahmed Ali تاکہ الله کی راہ سے بہکائے اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن بھی ہم اسے دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھاویں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اور تکبر سے) گردن موڑ لیتا (ہے) تاکہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے گمراہ کردے۔ اس کے لئے دنیا میں ذلت ہے۔ اور قیامت کے دن ہم اسے عذاب (آتش) سوزاں کا مزہ چکھائیں گے |
Mahmood Ul Hassan اپنی کروٹ موڑ کر [۱۴] تاکہ بہکائے اللہ کی راہ سے اُسکے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور چکھائیں گے ہم اُسکو قیامت کے دن جلن کی مار [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi (غرور سے) اپنے شانے کو موڑے ہوئے (اور گردن اکڑائے ہوئے) تاکہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے گمراہ کریں ان کیلئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم انہیں جلانے والی آگ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ |