Quran with Urdu translation - Surah An-Nur ayat 29 - النور - Page - Juz 18
﴿لَّيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ أَن تَدۡخُلُواْ بُيُوتًا غَيۡرَ مَسۡكُونَةٖ فِيهَا مَتَٰعٞ لَّكُمۡۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا تُبۡدُونَ وَمَا تَكۡتُمُونَ ﴾
[النور: 29]
﴿ليس عليكم جناح أن تدخلوا بيوتا غير مسكونة فيها متاع لكم والله﴾ [النور: 29]
Abul Ala Maududi Albatta tumhare liye ismein koi muzahiqa (harm) nahin hai ke aisey gharon mein dakhil ho jao jo kisi ke rehne ki jagah na hon, aur jinmein tumhare faiyde (ya kaam) ki koi cheez ho, tum jo kuch zaahir karte ho aur jo kuch chupate ho sab ki Allah ko khabar hai |
Ahmed Ali تم پراس میں کوئی گناہ نہیں کہ ان گھروں میں جاؤ جہاں کوئی نہیں بستا ان میں تمہارا سامان ہے اور الله جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry ہاں اگر تم کسی ایسے مکان میں جاؤ جس میں کوئی نہ بستا ہو اور اس میں تمہارا اسباب (رکھا) ہو، تم پر کچھ گناہ نہیں، اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ کرتے ہو خدا کو سب معلوم ہے |
Mahmood Ul Hassan نہیں گناہ تم پر اس میں کہ جاؤ ان گھروں میں جہاں کوئی نہیں بستا اس میں کچھ چیز ہو تمہاری [۴۲] اور اللہ کو معلوم ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو [۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi (ہاں البتہ) ایسے گھروں میں داخل ہونے میں تمہارے لئے کوئی مضائقہ نہیں ہے جن میں کوئی رہائش نہیں رکھتا۔ جبکہ ان میں تمہارا کچھ سامان ہو اور اللہ اسے بھی خوب جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور اسے بھی جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو۔ |