Quran with Urdu translation - Surah An-Nur ayat 30 - النور - Page - Juz 18
﴿قُل لِّلۡمُؤۡمِنِينَ يَغُضُّواْ مِنۡ أَبۡصَٰرِهِمۡ وَيَحۡفَظُواْ فُرُوجَهُمۡۚ ذَٰلِكَ أَزۡكَىٰ لَهُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرُۢ بِمَا يَصۡنَعُونَ ﴾
[النور: 30]
﴿قل للمؤمنين يغضوا من أبصارهم ويحفظوا فروجهم ذلك أزكى لهم إن الله﴾ [النور: 30]
Abul Ala Maududi Aey Nabi, momin mardon se kaho ke apni nazarein bacha kar rakkhein aur apni sharm-gaahon ki hifazat karein, yeh unke liye zyada paakeeza tareeqa hai. Jo kuch woh karte hain Allah ussey bakhabar rehta hai |
Ahmed Ali ایمان والوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہ نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کو بھی محفوظ رکھیں یہ ان کے لیے بہت پاکیزہ ہے بے شک الله جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں خدا ان سے خبردار ہے |
Mahmood Ul Hassan کہہ دے ایمان والوں کو نیچی رکھیں ذری اپنی آنکھیں [۴۴] اور تھامتے رہیں اپنے ستر کو [۴۵] اس میں خوب ستھرائی ہے انکے لئے بیشک اللہ کو خبر ہے جو کچھ کرتےہیں [۴۶] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) آپ مؤمن مردوں سے کہہ دیجئے! کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہ (طریقہ) ان کیلئے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے۔ بےشک لوگ جو کچھ کیا کرتے ہیں اللہ اس سے خوب واقف ہے۔ |