Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 32 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿قَالَتۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡمَلَؤُاْ أَفۡتُونِي فِيٓ أَمۡرِي مَا كُنتُ قَاطِعَةً أَمۡرًا حَتَّىٰ تَشۡهَدُونِ ﴾
[النَّمل: 32]
﴿قالت ياأيها الملأ أفتوني في أمري ما كنت قاطعة أمرا حتى تشهدون﴾ [النَّمل: 32]
Abul Ala Maududi (khat sunakar) Malika ne kaha “aey sardaran e qaum mere is maamle mein mujhey mashwara do. Main kisi maamle ka faisla tumhare bagair nahin karti hoon” |
Ahmed Ali کہنے لگی اے دربار والو مجھے میرے کام میں مشورہ دو میں کوئی بات تمہارے حاضر ہوئے بغیر طے نہیں کر تی |
Fateh Muhammad Jalandhry (خط سنا کر) وہ کہنے لگی کہ اے اہل دربار میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو، جب تک تم حاضر نہ ہو (اور صلاح نہ دو) میں کسی کام کو فیصل کرنے والی نہیں |
Mahmood Ul Hassan کہنے لگی اے دربار والو مشورہ دو مجھ کو میرے کام میں میں طے نہیں کرتی کوئی کام تمہارے حاضر ہونے تک [۳۹] |
Muhammad Hussain Najafi چنانچہ ملکہ نے کہا: اے سردارانِ قوم! تم مجھے میرے اس معاملہ میں رائے دو (کیونکہ) میں کبھی کسی معاملہ کا کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک تم لوگ میرے پاس موجود نہ ہو۔ |