Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 59 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿قُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ وَسَلَٰمٌ عَلَىٰ عِبَادِهِ ٱلَّذِينَ ٱصۡطَفَىٰٓۗ ءَآللَّهُ خَيۡرٌ أَمَّا يُشۡرِكُونَ ﴾
[النَّمل: 59]
﴿قل الحمد لله وسلام على عباده الذين اصطفى آلله خير أما يشركون﴾ [النَّمل: 59]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi) kaho, hamd hai Allah ke liye aur salaam uske un bandon par jinhein usne barguzida kiya. (Insey pucho) Allah behtar hai ya woh mabood jinhein yeh log iska shareek bana rahey hain |
Ahmed Ali کہہ دے سب تعریف الله کے لیے ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہے بھلا الله بہتر ہے یا جنہیں وہ شریک بناتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ سب تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے اور اس کے بندوں پر سلام ہے جن کو اس نے منتخب فرمایا۔ بھلا خدا بہتر ہے یا وہ جن کو یہ (اس کا شریک) ٹھہراتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ تعریف ہے اللہ کو اور سلام ہے اس کے بندوں پر جن کو اس نے پسند کیا [۷۶] بھلا اللہ بہتر ہے یا جنکو وہ شریک کرتے ہیں [۷۷] |
Muhammad Hussain Najafi آپ کہئے! ہر قِسم کی تعریف اللہ کیلئے ہے اور اس کے ان بندوں پر سلام ہو جنہیں اس نے منتخب کیا ہے (ان سے پوچھو) کیا اللہ بہتر ہے یا وہ (معبود) جنہیں وہ (اللہ کا) شریک ٹھہراتے ہیں؟ |