Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 68 - النَّمل - Page - Juz 20
﴿لَقَدۡ وُعِدۡنَا هَٰذَا نَحۡنُ وَءَابَآؤُنَا مِن قَبۡلُ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّآ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴾
[النَّمل: 68]
﴿لقد وعدنا هذا نحن وآباؤنا من قبل إن هذا إلا أساطير الأولين﴾ [النَّمل: 68]
Abul Ala Maududi Yeh khabrein humko bhi bahut di gayi hain aur pehle hamare aabaa o ajdaad ko bhi di jaati rahi hain, magar yeh bas afsane hi afsane hain jo agle waqton se sunte chale aa rahey hain” |
Ahmed Ali اس کا تو ہم سے اور ہمارےپہلے باپ دادا سے وعدہ ہوتا آیا ہے یہ تو صرف پہلوں کی کہانیاں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے (کہاں کا اُٹھنا اور کیسی قیامت) یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں |
Mahmood Ul Hassan وعدہ پہنچ چکا ہے اس کا ہم کو اور ہمارے باپ دادوں کو پہلے سے کچھ بھی نہیں یہ نقلیں ہیں اگلوں کی [۹۶] |
Muhammad Hussain Najafi اس کا وعدہ ہم سے بھی کیا گیا اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی کیا گیا یہ تو محض اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔ |