×

اور ہم نے بچّے پر پہلے ہی دُودھ پِلانے والیوں کی چھاتیاں 28:12 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Qasas ⮕ (28:12) ayat 12 in Urdu

28:12 Surah Al-Qasas ayat 12 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 12 - القَصَص - Page - Juz 20

﴿۞ وَحَرَّمۡنَا عَلَيۡهِ ٱلۡمَرَاضِعَ مِن قَبۡلُ فَقَالَتۡ هَلۡ أَدُلُّكُمۡ عَلَىٰٓ أَهۡلِ بَيۡتٖ يَكۡفُلُونَهُۥ لَكُمۡ وَهُمۡ لَهُۥ نَٰصِحُونَ ﴾
[القَصَص: 12]

اور ہم نے بچّے پر پہلے ہی دُودھ پِلانے والیوں کی چھاتیاں حرام کر رکھی تھیں (یہ حالت دیکھ کر) اُس لڑکی نے اُن سے کہا "میں تمہیں ایسے گھر کا پتہ بتاؤں جس کے لوگ اس کی پرورش کا ذمّہ لیں اور خیر خواہی کے ساتھ اسے رکھیں؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وحرمنا عليه المراضع من قبل فقالت هل أدلكم على أهل بيت يكفلونه, باللغة الأوردية

﴿وحرمنا عليه المراضع من قبل فقالت هل أدلكم على أهل بيت يكفلونه﴾ [القَصَص: 12]

Abul Ala Maududi
Aur humne bacchey par pehle hi doodh pilane waliyon ki chatiyan (breasts) haraam kar rakkhi thi. (Yeh halat dekh kar) us ladki ne unsey kaha “main tumhein aisey ghar ka pata bataon jiske log iski parwarish ka zimma lein aur khair khwahi ke saath isey rakkhein?”
Ahmed Ali
اور ہم نے پہلے سے اس پر دائیوں کا دودھ حرام کر دیا تھا پھر بولی میں تمہیں ایسے گھر والے بتاؤں جو اس کی تمہارے لیے پرورش کریں اور وہ اس کے خیر خواہ ہوں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم نے پہلے ہی سے اس پر (دائیوں) کے دودھ حرام کر دیئے تھے۔ تو موسٰی کی بہن نے کہا کہ میں تمہیں ایسے گھر والے بتاؤں کہ تمہارے لئے اس (بچے) کو پالیں اور اس کی خیر خواہی (سے پرورش) کریں
Mahmood Ul Hassan
اور روک رکھا تھا ہم نے موسٰی سے دائیوں کو پہلے سے پھر بولی میں بتلاؤں تم کو ایک گھر والے کہ اس کو پال دیں تمہارے لئے اور وہ اس کا بھلا چاہنے والے ہیں [۱۶]
Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے اس (بچہ) پر دائیوں کو پہلے سے حرام کر دیا تھا تو اس (بچہ کی بہن) نے کہا کیا میں تم لوگوں کو ایک ایسے گھرانے کا پتہ بتاؤں جو تمہارے لئے اس کی پرورش کرے؟ اور وہ اس کے خیرخواہ بھی ہوں؟
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek