Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 24 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿فَسَقَىٰ لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّىٰٓ إِلَى ٱلظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَآ أَنزَلۡتَ إِلَيَّ مِنۡ خَيۡرٖ فَقِيرٞ ﴾
[القَصَص: 24]
﴿فسقى لهما ثم تولى إلى الظل فقال رب إني لما أنـزلت إلي﴾ [القَصَص: 24]
Abul Ala Maududi Yeh sunkar Moosa ne unke jaanwaron ko pani pila diya, phir ek saaye ki jagah jaa baitha aur bola “parwardigar, jo khair bhi tu mujhpar nazil karde main uska mohtaj hoon.” |
Ahmed Ali پھر ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سایہ کی طرف ہٹ کر آیا کہ اے میرے رب تو میری طرف جو اچھی چیز اتارے میں اس کا محتاج ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry تو موسٰی نے اُن کے لئے (بکریوں کو) پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے۔ اور کہنے لگے کہ پروردگار میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی نعمت نازل فرمائے |
Mahmood Ul Hassan پھر اس نے پانی پلا دیا انکے جانوروں کو [۳۳] پھر ہٹ کر آیا چھاؤں کی طرف بولا اے رب تو جو چیز اتارے میری طرف اچھی میں اس کا محتاج ہوں [۳۴] |
Muhammad Hussain Najafi (یہ سن کر) موسیٰ نے (ان کے ریوڑ کو) پانی پلا دیا اور پھر وہاں سے ہٹ کر سایہ میں آگیا اور کہا اے میرے پروردگار! تو جو خیر (نعمت) بھی مجھ پر اتارے میں اس کا محتاج ہوں۔ |