Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 36 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿فَلَمَّا جَآءَهُم مُّوسَىٰ بِـَٔايَٰتِنَا بَيِّنَٰتٖ قَالُواْ مَا هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّفۡتَرٗى وَمَا سَمِعۡنَا بِهَٰذَا فِيٓ ءَابَآئِنَا ٱلۡأَوَّلِينَ ﴾
[القَصَص: 36]
﴿فلما جاءهم موسى بآياتنا بينات قالوا ما هذا إلا سحر مفترى وما﴾ [القَصَص: 36]
Abul Ala Maududi Phir jab Moosa un logon ke paas hamari khuli khuli nishaniyan lekar pahuncha to unhon ne kaha ke yeh kuch nahin hai magar banawati jaadu aur yeh baatein to humne apne baap dada ke zamane mein kabhi suni hi nahin |
Ahmed Ali پھر جب موسیٰ ان کے پاس ہماری کھلی نشانیاں لے کر آیا تو کہنے لگے کہ یہ تو محض ایک بنایا ہوا جادو ہے اور ہم نے اسے اپنے پہلے باپ دادا سے سنا ہی نہیں ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب موسٰی اُن کے پاس ہماری کھلی نشانیاں لےکر آئے تو وہ کہنے لگے کہ یہ جادو ہے جو اُس نے بنا کھڑا کیا ہے اور یہ باتیں ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو (کبھی) سنی نہیں |
Mahmood Ul Hassan پھر جب پہنچا انکے پاس موسٰی لیکر ہماری نشانیاں کھلی ہوئی بولے اور کچھ نہیں یہ جادو ہے باندھا ہوا [۵۰] اور ہم نے سنا نہیں یہ اپنے اگلے باپ دادوں میں [۵۱] |
Muhammad Hussain Najafi تو جب موسیٰ ان لوگوں کے پاس کھلی ہوئی نشانیوں کے ساتھ آئے تو انہوں نے کہا یہ نہیں ہے مگر گھڑا ہوا جادو اور یہ باتیں تو ہم نے اپنے باپ داداؤں کے زمانہ میں بھی نہیں سنیں۔ |