Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 68 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَرَبُّكَ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ وَيَخۡتَارُۗ مَا كَانَ لَهُمُ ٱلۡخِيَرَةُۚ سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ ﴾
[القَصَص: 68]
﴿وربك يخلق ما يشاء ويختار ما كان لهم الخيرة سبحان الله وتعالى﴾ [القَصَص: 68]
Abul Ala Maududi Tera Rubb paida karta hai jo kuch chahta hai. Aur (woh khud hi apne kaam ke liye jisey chahta hai) muntakhab(choose) kar leta hai. Yeh intekhab in logon ke karne ka kaam nahin hai, Allah paak hai aur bahut baala-tarr hai us shirk se jo yeh log karte hain |
Ahmed Ali اور تیرا رب جو چاہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہے پسند کرے انہیں کوئی اختیار نہیں ہے الله ان کے شرک سے پاک اور برتر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) برگزیدہ کرلیتا ہے۔ ان کو اس کا اختیار نہیں ہے۔ یہ جو شرک کرتے ہیں خدا اس سے پاک وبالاتر ہے |
Mahmood Ul Hassan اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور پسند کرے جس کو چاہے انکے ہاتھ میں نہیں پسند کرنا [۹۳] اللہ نرالا ہے اور بہت اوپر ہے اس چیز سے کہ شریک بتلاتے ہیں [۹۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے رسول) آپ کا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) منتخب کرتا ہے لوگوں کو کوئی اختیار نہیں ہے اللہ پاک ہے اور جو وہ شرک کرتے ہیں وہ اس سے بلند و برتر ہے۔ |