Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 9 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَقَالَتِ ٱمۡرَأَتُ فِرۡعَوۡنَ قُرَّتُ عَيۡنٖ لِّي وَلَكَۖ لَا تَقۡتُلُوهُ عَسَىٰٓ أَن يَنفَعَنَآ أَوۡ نَتَّخِذَهُۥ وَلَدٗا وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ ﴾
[القَصَص: 9]
﴿وقالت امرأة فرعون قرة عين لي ولك لا تقتلوه عسى أن ينفعنا﴾ [القَصَص: 9]
Abul Ala Maududi Firoun ki biwi ne (ussey) kaha “yeh mere aur tere liye aankhon ki thandak hai, isey qatal na karo, kya ajab ke yeh hamare liye mufeed saabit ho, ya hum isey beta hi bana lein.” Aur woh (anjaam se) bekhabar thay |
Ahmed Ali اور فرعون کی عورت نے کہا یہ تو میرے اور تیرے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اسے قتل نہ کرو شاید ہمارے کام آئے یا ہم اسے بیٹا بنالیں اور انہیں کچھ خبر نہ تھی |
Fateh Muhammad Jalandhry اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ (یہ) میری اور تمہاری (دونوں کی) آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل نہ کرنا۔ شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اُسے بیٹا بنالیں اور وہ انجام سے بےخبر تھے |
Mahmood Ul Hassan اور بولی فرعون کی عورت یہ تو آنکھوں کی ٹھنڈک ہے میرے لئے اور تیرے لئے [۱۱] اسکو مت مارو کچھ بعید نہیں جو ہمارے کام آئے یا ہم اسکو کر لیں بیٹا [۱۲] اور ان کو کچھ خبر نہ تھی [۱۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور فرعون کی بیوی نے (اس سے) کہا کہ یہ (بچہ) تو میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ اسے قتل نہ کرو۔ ممکن ہے کہ ہمیں نفع پہنچائے یا ہم اسے اپنا بیٹا ہی بنا لین اور انہیں (انجام کی) کچھ خبر نہ تھی۔ |