Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 17 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿إِنَّمَا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡثَٰنٗا وَتَخۡلُقُونَ إِفۡكًاۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَمۡلِكُونَ لَكُمۡ رِزۡقٗا فَٱبۡتَغُواْ عِندَ ٱللَّهِ ٱلرِّزۡقَ وَٱعۡبُدُوهُ وَٱشۡكُرُواْ لَهُۥٓۖ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 17]
﴿إنما تعبدون من دون الله أوثانا وتخلقون إفكا إن الذين تعبدون من﴾ [العَنكبُوت: 17]
Abul Ala Maududi Tum Allah ko chodh kar jinhein poojh rahey ho woh to mehaz buth (idols/statue/murtiyan) hain aur tum ek jhoot ghadh rahey ho. Dar haqeeqat Allah ke siwa jinki tum parastish karte ho woh tumhein koi rizq bhi dene ka ikhtiyar nahin rakhte. Allah se rizq maango aur usi ki bandagi karo aur uska shukar ada karo. Usi ki taraf tum paltaye janey waley ho |
Ahmed Ali تم الله کے سوا بتوں ہی کی عبادت کرتے ہو اور جھوٹ بناتے ہو جنہیں تم الله کے سوا پوجتے ہو وہ تمہاری روزی کے مالک نہیں سو تم الله ہی سے روزی مانگو اور اسی کی عبادت کرو اوراسی کا شکر کرو اسی کے پاس لوٹائے جاؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو تم خدا کو چھوڑ کر بتوں کو پوجتے اور طوفان باندھتے ہو تو جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو وہ تم کو رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے پس خدا ہی کے ہاں سے رزق طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر کرو اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan تم تو پوجتے ہو اللہ کے سوائے یہ بتوں کے تھان اور بناتے ہو جھوٹی باتیں [۲۳] بیشک جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے وہ مالک نہیں تمہاری روزی کے سو تم ڈھونڈو اللہ کے یہاں روزی اور اس کی بندگی کرو اور اس کا حق مانو اسی کی طرف پھر جاؤ گے [۲۴] |
Muhammad Hussain Najafi تم اللہ کو چھوڑ کر محض بتوں کی پرستش کرتے ہو اور تم ایک جھوٹ گھڑتے ہو۔ بےشک یہ جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وہ تمہاری روزی کے مالک و مختار نہیں ہیں۔ پس تم اللہ سے روزی طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر ادا کرو۔ اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے۔ |