Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 18 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿وَإِن تُكَذِّبُواْ فَقَدۡ كَذَّبَ أُمَمٞ مِّن قَبۡلِكُمۡۖ وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلۡبَلَٰغُ ٱلۡمُبِينُ ﴾
[العَنكبُوت: 18]
﴿وإن تكذبوا فقد كذب أمم من قبلكم وما على الرسول إلا البلاغ﴾ [العَنكبُوت: 18]
Abul Ala Maududi Aur agar tum jhutlate ho to tumse pehle bahut si qaumein jhutla chuki hain. Aur Rasool par saaf saaf paighaam pahuncha dene ke siwa koi zimmedari nahin hai.” |
Ahmed Ali اور اگر تم جھٹلاؤ تو تم سے پہلے بہت سی جماعتیں جھٹلا چکی ہیں اور رسول کے ذمہ تو بس کھول کر پہنچا دینا ہی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر تم (میری) تکذیب کرو تو تم سے پہلے بھی اُمتیں (اپنے پیغمبروں کی) تکذیب کرچکی ہیں۔ اور پیغمبر کے ذمے کھول کر سنا دینے کے سوا اور کچھ نہیں |
Mahmood Ul Hassan اور اگر تم جھٹلاؤ گے تو جھٹلا چکے ہیں بہت فرقے تم سے پہلے اور رسول کا ذمہ تو بس یہی ہے پیغام پہنچا دینا کھول کر [۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر تم (مجھے) جھٹلاتے ہو (تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے) تم سے پہلے بھی کئی امتیں (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکی ہیں اور رسول کی ذمہ داری صرف واضح تبلیغ کرنا ہے۔ و بس۔ |