Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 19 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ كَيۡفَ يُبۡدِئُ ٱللَّهُ ٱلۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥٓۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ ﴾
[العَنكبُوت: 19]
﴿أو لم يروا كيف يبدئ الله الخلق ثم يعيده إن ذلك على﴾ [العَنكبُوت: 19]
Abul Ala Maududi Kya in logon ne kabhi dekha hi nahin hai ke Allah kis tarah khalq ki ibtida karta hai, phir uska iaada (repeat) karta hai? Yaqeenan yeh [iaada to (to repeat the creation of a thing) ]Allah ke liye aasaan tarr hai |
Ahmed Ali کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ الله کس طرح پہلی دفعہ مخلوق کوپیدا کرتا ہے پھر اسے لوٹائے گا بے شک یہ الله پر آسان ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا پھر (کس طرح) اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ خدا کو آسان ہے |
Mahmood Ul Hassan کیا دیکھتے نہیں کیونکر شروع کرتا ہے اللہ پیدائش کو پھر اس کو دہرائے گا [۲۶] یہ اللہ پر آسان ہے [۲۷] |
Muhammad Hussain Najafi کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح پہلی بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر کس طرح اسے دوبارہ پلٹاتا ہے؟ بےشک یہ بات اللہ کیلئے آسان ہے۔ |