Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 20 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿قُلۡ سِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُواْ كَيۡفَ بَدَأَ ٱلۡخَلۡقَۚ ثُمَّ ٱللَّهُ يُنشِئُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأٓخِرَةَۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ ﴾
[العَنكبُوت: 20]
﴿قل سيروا في الأرض فانظروا كيف بدأ الخلق ثم الله ينشئ النشأة﴾ [العَنكبُوت: 20]
Abul Ala Maududi Insey kaho ke zameen mein chalo phiro aur dekho ke usney kis tarah khalq ki ibtida ki hai. Phir Allah baar-e-digar bhi zindagi bakshega (recreate life). Yaqeenan Allah har cheez par qaadir hai |
Ahmed Ali کہہ دو ملک میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ اس نے کس طرح مخلوق کو پہلی دفعہ پیدا کیا پھر الله آخری دفعہ بھی پیدا کرے گا بےشک الله ہر چیز پر قادر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اس نے کس طرح خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کیا ہے پھر خدا ہی پچھلی پیدائش پیدا کرے گا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ ملک میں پھرو پھر دیکھو کیونکر شروع کیا ہے پیدائش کو پھر اللہ اٹھائے گا پچھلا اٹھان [۲۸] بیشک اللہ ہر چیز کر سکتا ہے |
Muhammad Hussain Najafi آپ کہئے! کہ زمین میں چلو پھرو پھر (غور سے) دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کو پہلی بار پیدا کیا؟ پھر (اسی طرح) اللہ پچھلی بار بھی پیدا کرے گا۔ بےشک اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔ |