Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 24 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُواْ ٱقۡتُلُوهُ أَوۡ حَرِّقُوهُ فَأَنجَىٰهُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلنَّارِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 24]
﴿فما كان جواب قومه إلا أن قالوا اقتلوه أو حرقوه فأنجاه الله﴾ [العَنكبُوت: 24]
Abul Ala Maududi Phir uski qaum ka jawab iske siwa kuch na tha ke unhone kaha “qatal kardo isey ya jalaa daalo isko”. Aakhir e kar Allah ne usey aag se bacha liya. Yaqeenan is mein nishaniyan hain un logon ke liye jo iman laney waley hain |
Ahmed Ali پھر اس کی قوم کا اس کے سوا اور کوئی جواب نہ تھا کہ اسے مار ڈالو یا جلا ڈالو پھر الله نے اسے آگ سے نجات دی بے شک اس میں ان کے لیے نشانیاں ہیں جو ایماندار ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اُسے مار ڈالو یا جلا دو۔ مگر خدا نے اُن کو آگ (کی سوزش) سے بچالیا۔ جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اُن کے لئے اس میں نشانیاں ہیں |
Mahmood Ul Hassan پھر کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ بولے اس کو مار ڈالو یا جلا دو [۳۲] پھر اس کو بچا دیا اللہ نے آگ سے [۳۳] اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین لاتے ہیں [۳۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان (ابراہیم) کی قوم کا جواب اس کے سوا اور کوئی نہیں تھا کہ انہیں قتل کر دو یا آگ میں جلا دو تو اللہ نے انہیں آگ سے بچا لیا۔ بےشک اس میں ایمان لانے والوں کیلئے (بڑی) نشانیاں ہیں۔ |