Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 23 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ وَلِقَآئِهِۦٓ أُوْلَٰٓئِكَ يَئِسُواْ مِن رَّحۡمَتِي وَأُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴾
[العَنكبُوت: 23]
﴿والذين كفروا بآيات الله ولقائه أولئك يئسوا من رحمتي وأولئك لهم عذاب﴾ [العَنكبُوت: 23]
Abul Ala Maududi Jin logon ne Allah ki aayaat ka aur ussey mulaqaat ka inkar kiya hai woh meri rehmat se mayous ho chuke hain, aur unke liye dardnaak saza hai |
Ahmed Ali اور جن لوگو ں نے الله کی آیتوں اور اس کے ملنے سے انکار کیا وہ میری رحمت سے نا امید ہو گئے ہیں اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جن لوگوں نے خدا کی آیتوں سے اور اس کے ملنے سے انکار کیا وہ میری رحمت سے نااُمید ہوگئے ہیں اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا |
Mahmood Ul Hassan اور جو لوگ منکر ہوئے اللہ کی باتوں سے اور اس کے ملنے سے وہ ناامید ہوئے میری رحمت سے [۳۱] اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے |
Muhammad Hussain Najafi اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں اور اس کی بارگاہ میں حاضری کا انکار کیا ہے وہ میری رحمت سے مایوس ہوگئے ہیں اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے۔ |