Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 55 - العَنكبُوت - Page - Juz 21
﴿يَوۡمَ يَغۡشَىٰهُمُ ٱلۡعَذَابُ مِن فَوۡقِهِمۡ وَمِن تَحۡتِ أَرۡجُلِهِمۡ وَيَقُولُ ذُوقُواْ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 55]
﴿يوم يغشاهم العذاب من فوقهم ومن تحت أرجلهم ويقول ذوقوا ما كنتم﴾ [العَنكبُوت: 55]
Abul Ala Maududi (Aur inhein pata chalega) us roz jabke azaab inhein upar se bhi dhank lega aur paon ke nichey se bhi aur kahega ke ab chakkho mazaa un kartooton ka jo tum karte thay |
Ahmed Ali جس دن عذاب انہیں ان کے اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے گھیر لے گا اور کہے گا جو تم کیا کرتے تھے اس کا مزہ چکھو |
Fateh Muhammad Jalandhry جس دن عذاب اُن کو اُن کے اُوپر سے اور نیچے سے ڈھانک لے گا اور (خدا) فرمائے گا کہ جو کام تم کیا کرتے تھے (اب) اُن کا مزہ چکھو |
Mahmood Ul Hassan جس دن گھیر لے گا ان کو عذاب ان کے اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے اور کہے گا چکھو جیسا کچھ تم کرتے تھے [۹۱] |
Muhammad Hussain Najafi جس دن عذاب ان کو اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے ڈھانک لے گا اور خدا کہے گا کہ (اب) مزہ چکھو اس کا جو کچھ تم (دنیا میں) کرتے رہے ہو (تب ان کو پتہ چلے گا)۔ |