×

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں 29:58 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-‘Ankabut ⮕ (29:58) ayat 58 in Urdu

29:58 Surah Al-‘Ankabut ayat 58 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 58 - العَنكبُوت - Page - Juz 21

﴿وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُم مِّنَ ٱلۡجَنَّةِ غُرَفٗا تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَاۚ نِعۡمَ أَجۡرُ ٱلۡعَٰمِلِينَ ﴾
[العَنكبُوت: 58]

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کو ہم جنت کی بلند و بالا عمارتوں میں رکھیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے، کیا ہی عمدہ اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: والذين آمنوا وعملوا الصالحات لنبوئنهم من الجنة غرفا تجري من تحتها الأنهار, باللغة الأوردية

﴿والذين آمنوا وعملوا الصالحات لنبوئنهم من الجنة غرفا تجري من تحتها الأنهار﴾ [العَنكبُوت: 58]

Abul Ala Maududi
Jo log iman laye hain aur jinhon ne neik amal kiye hain unko hum jannat ki buland o baala imaraton (buildings/palaces) mein rakhenge jinke nichey nehrein behti hongi, wahan woh hamesha rahenge. Kya hi umdah ajar hai amal karne walon ke liye
Ahmed Ali
اور جو ایمان لائے اور نیک کام کیے البتہ ہم انہیں جنت کے بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہاں ہمیشہ رہیں گے عمل کرنے والوں کا کیا اچھا بدلہ ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو ہم بہشت کے اُونچے اُونچے محلوں میں جگہ دیں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ (نیک) عمل کرنے والوں کا (یہ) خوب بدلہ ہے
Mahmood Ul Hassan
اور جو لوگ یقین لائے اور کیے بھلے کام ان کو ہم جگہ دیں گے بہشت میں جھروکے نیچے بہتی ہیں ان کےنہریں سدا رہیں ان میں خوب ثواب ملا کام والوں کو
Muhammad Hussain Najafi
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ہم ان کو جنت کے بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی (اور) وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے کیا اچھا اجر ہے (نیک) عمل کرنے والوں کا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek