Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 134 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي ٱلسَّرَّآءِ وَٱلضَّرَّآءِ وَٱلۡكَٰظِمِينَ ٱلۡغَيۡظَ وَٱلۡعَافِينَ عَنِ ٱلنَّاسِۗ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴾
[آل عِمران: 134]
﴿الذين ينفقون في السراء والضراء والكاظمين الغيظ والعافين عن الناس والله يحب﴾ [آل عِمران: 134]
Abul Ala Maududi Jo har haal mein apne maal kharch karte hain khwah badh haal hon ya khush haal , jo gussey ko pee jatey hain aur dusron ke kasoor maaf kardete hain, aisey neik log Allah ko bahut pasand hain |
Ahmed Ali جو خوشی اور تکلیف میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں کو معاف کرنے والے ہیں اور الله نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو آسودگی اور تنگی میں (اپنا مال خدا کی راہ میں) خرچ کرتےہیں اور غصے کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہیں اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے |
Mahmood Ul Hassan جو خرچ کئے جاتے ہیں خوشی میں اور تکلیف میں [۱۹۸] اور دبا لیتےہیں غصہ اور معاف کرتے ہیں لوگوں کو اور اللہ چاہتا ہے نیکی کرنے والوں کو [۱۹۹] |
Muhammad Hussain Najafi وہ پرہیزگار جو خوشحالی اور بدحالی (غرضیکہ ہر حال میں راہِ خدا میں مال) خرچ کرتے ہیں جو غصے کو پی جاتے ہیں اور لوگوں (کے قصور) معاف کر دیتے ہیں۔ اور اللہ بھلائی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ |