Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 147 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿وَمَا كَانَ قَوۡلَهُمۡ إِلَّآ أَن قَالُواْ رَبَّنَا ٱغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسۡرَافَنَا فِيٓ أَمۡرِنَا وَثَبِّتۡ أَقۡدَامَنَا وَٱنصُرۡنَا عَلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴾
[آل عِمران: 147]
﴿وما كان قولهم إلا أن قالوا ربنا اغفر لنا ذنوبنا وإسرافنا في﴾ [آل عِمران: 147]
Abul Ala Maududi Unki dua bas yeh thi ke “aey hamare Rubb! Hamari galatiyon aur kotahiyon se darguzar farma, hamare kaam mein tere hudood se jo kuch tajawuz ho gaya ho usey maaf karde, hamare qadam jamaa de aur kafiron ke muqable mein hamari madad kar.” |
Ahmed Ali اور انہوں نے سوائے اس کے کچھ نہیں کہا کہ اے ہمارے رب ہمارے گناہ بخش دے اور جو ہمارے کام میں ہم سے زیادتی ہوئی ہے او رہمارے قدم ثابت رکھ اور کافروں کی قوم پر ہمیں مدد دے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اس حالت میں) ان کے منہ سے کوئی بات نکلتی ہے تو یہی کہ اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما |
Mahmood Ul Hassan اور کچھ نہیں بولے مگر یہی کہا کہ اے رب ہمارےبخش ہمارے گناہ اور جو ہم سےزیادتی ہوئی ہمارےکام میں اور ثابت رکھ قدم ہمارے اور مدد دے ہم کو قوم کفار پر [۲۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi (ایسے مواقع پر) ان کا قول اس (دعا) کے سوا کچھ نہیں تھا کہ اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہ اور اپنے کام میں ہماری زیادتی معاف فرما اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر فتح و نصرت عطا فرما۔ |