Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 42 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿وَإِذۡ قَالَتِ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ يَٰمَرۡيَمُ إِنَّ ٱللَّهَ ٱصۡطَفَىٰكِ وَطَهَّرَكِ وَٱصۡطَفَىٰكِ عَلَىٰ نِسَآءِ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[آل عِمران: 42]
﴿وإذ قالت الملائكة يامريم إن الله اصطفاك وطهرك واصطفاك على نساء العالمين﴾ [آل عِمران: 42]
Abul Ala Maududi Phir woh waqt aaya jab Maryan se Farishton ne aakar kaha, “ Aey Maryam! Allah ne tujhey barguzeeda kiya aur pakeezgi ata ki aur tamaam duniya ki auraton par tujhko tarjeeh dekar apni khidmat ke liye chun liya |
Ahmed Ali اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک الله نے تجھے پسند کیا ہے تجھے پاک کیا ہے اور تجھے سب جہان کی عورتوں پر پسند کیا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب فرشتوں نے (مریم سے) کہا کہ مریم! خدا نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور پاک بنایا ہے اور جہان کی عورتوں میں منتخب کیا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جب فرشتے بولے اے مریم اللہ نے تجھ کو پسند کیا اور ستھرا بنایا اور پسند کیا تجھ کو سب جہان کی عورتوں پر [۶۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک اللہ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاک و پاکیزہ بنایا ہے۔ اور تمہیں تمام جہانوں کی عورتوں سے برگزیدہ بنا دیا ہے۔ |